لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات ، 2 خواتین پر تشدد

لڑائی جھگڑے کے مختلف  واقعات ، 2 خواتین پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 55شمال میں تعلقات قائم کرنے سے انکار پر اﷲ دتہ اور اسکے ساتھیوں نے شمیم بی بی کو شاہرائے عام پر روک کر مار پیٹا اور گھسیٹا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے ۔

جبکہ مڈھ پرگنہ میں خواتین کی لڑائی کے تنازعہ پر اعجاز وغیرہ نے اپنے ہمسائے وسیم اور اسکی بیوہ بہن شہناز کو گھر میں داخل ہو کر بلچے اور سوٹے مار کر لہولہان کر دیا،پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں