پولیس کی کارروائیاں، متعدد مجرم گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد
پولیس کی کارروائیاں، متعدد مجرم گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد 5 خطرناک گینگز، 152 اشتہاری مجرمان اور 57 ریکارڈ یافتہ ٹی اوز کو پکڑا گیا
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر نگرانی ضلع خوشاب میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جاری مہم کے دوران پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 5 خطرناک گینگز، 152 اشتہاری مجرمان اور 57 ریکارڈ یافتہ ٹی اوز کو گرفتار کیا گیا۔ضلعی پولیس دفتر کے مطابق گزشتہ ماہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے 54 اور منشیات کے 38 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں سے 2 کلاشنکوفیں، 8 رائفلیں، 15 بندوقیں، 29 پسٹل اور 134 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے 8.920 کلو گرام چرس اور 564 لیٹر شراب بھی قبضے میں لی۔ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ماہِ مارچ 2026 میں مجموعی طور پر 69 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔پولیس میں خود احتسابی کے عمل کے تحت 39 ملازمین کو محکمانہ غفلت پر سزا دی گئی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے 25 اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔مزید برآں، ٹریفک پولیس نے رواں ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 91 لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔، جبکہ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے 6 ہزار سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔