امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،حاجی زاہد حسین

امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،حاجی زاہد حسین

امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،حاجی زاہد حسین جنگ بندی کے اس معاہدہ کا اطلاق لبنان پر بھی ہونا چاہئے ، امیر جماعت اسلامی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)امریکہ ایران عارضی جنگ بندی کو شہریوں نے ایران کی فتح قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا امیر جماعت اسلامی حاجی زاہد حسین نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے تاہم جنگ بندی کے اس معاہدہ کا اطلاق لبنان پر بھی ہونا چاہئے معاہدہ کے باوجود اسرائیل لبنان پر حملے کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے مسلم لیگ ساہیوال کے جنرل سیکرٹری راناعبدالغفارنے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں جنگ بند ہوئی ہے اسکا کریڈٹ وزیر آعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے اسوقت پاکستان نے دنیامیں منفرد مقام حاصل کر لیا ہے پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطااﷲ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیسری عالمی جنگ سے بچ گئی آبنائے ہرمز کھلنے سے تیل کا بحران ختم ہو جائے گا۔ انجمن جعفریہ کے صدر ملک محمد اشرف نے کہا کہ اس جنگ نے امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اب امریکہ کو سپر پاور کہلانے کا کوئی حق نہیں انھوں نے کہا کہ سپر پاور اﷲ کی ذات ہے جو بے مثل بے مثال ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں