مہمان گھر والوں کو نشہ آور دوائی کھلا کر لڑکی لے گیا

مہمان گھر والوں کو نشہ آور دوائی کھلا کر لڑکی لے گیا

مہمان گھر والوں کو نشہ آور دوائی کھلا کر لڑکی لے گیا رات کو کھانے کے دوران نشہ آور دوائی ملا دی ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر آئے مہمان نے کھانے میں نشہ آور دوائی کھلا کر گھر والوں کو بے ہوش کر دیا اور جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر کے لے گیا، بتایا جاتا ہے کہ عزیز کالونی کے رہائشی اﷲ دتہ کے گھر اس کا رشتہ دار شہباز اسے ملنے آیا اور رات کو کھانے کے دوران اس نے مبینہ طور پر نشہ آور دوائی ملا دی ،جسے کھاتے ہی اہل خانہ بے ہو ش ہو گئے ، اس دوران ملزم مذکورہ شخص کی بیٹی 19مسماۃ(ف) کو اغواء کر کے لے گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں