گڑھے بھرنے کیلئے افسران نے مٹی کا استعمال شروع کر دیا

گڑھے بھرنے کیلئے افسران نے مٹی کا استعمال شروع کر دیا

گڑھے بھرنے کیلئے افسران نے مٹی کا استعمال شروع کر دیا گڑھوں میں مٹی ڈالنے سے ماحول خراب ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہار

شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور صدر کی سب سے اہم شاہراہ جیل روڈ پر عرصہ دراز سے بنے ہوئے گڑھے بھرنے کیلئے ستھرا پنجاب شاہ پور صدر کے افسران نے مٹی کا استعمال شروع کر دیا ۔ جیل روڈکے گہرے گڑھوں میں مٹی ڈالنے سے ماحول خراب ہو گا ، شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، بارش کے دنوں میں یہ مٹی کیچڑ بن جائے گی اور دھوپ میں یہ خشک ہو کر دھول کی صورت میں ماحول کی خرابی کاباعث بنے گی ، جیسے جیسے گڑھوں میں ڈالی گئی مٹی کے اوپر سے ٹریفک گزرے گی ، گردوغبار میں اضافہ ہو گا ، اس سڑک پر کئی سکول ، کالج ، مارکیٹس اور سرکاری ادارے قائم ہیں ، گردوغبار سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہو جائے گا ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب کے ذریعے مٹی سے گڑھے بھرنے کی بجائے اس سڑک کی تعمیر کی جائے اور سڑک کے دونوں اطراف میں بارشی پانی کے گزرنے کیلئے نالے تعمیر کئے جائیں ،شہریوں کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کا کام سڑکوں کی صفائی کرنا ہے نہ کہ گڑھے بھرنا ہے ۔ ستھرا پنجاب کو چاہئے کہ اپنے اصل کام کی طرف توجہ دیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر مٹی ڈلوانے ، مٹی و گردوغبار کی صورت میں ارد گرد کے سکولوں میں تعلیم حاسل کرنے والے بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے جیسی کاروائی پر ستھرا پنجاب کے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں