کار چوری میں ملوث خاتون سمیت دو ملزم گرفتار، 5 لاکھ روپے برآمد

کار چوری میں ملوث خاتون سمیت  دو ملزم گرفتار، 5 لاکھ روپے برآمد

خوشاب (نمائندہ دنیا)قائد آباد پولیس نے کار چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد آصف ولد محمد الطاف سکنہ واں بھچراں اور آمنہ بی بی زوجہ محمد شریف سکنہ میانوالی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مسروقہ کار فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم میں سے ان کے حصے کے پانچ لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند ماہ قبل اپنے دیگر دو ساتھیوں واعظ میر اور وحید کیساتھ مل کر مسافر خانہ کھڑی ایک کار چوری کی تھی۔ اس حوالے سے تھانہ قائد آباد میں مقدمہ درج تھا تاہم ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ایس ایچ او قائد آباد ملک محمد اعجاز نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے کار چوروں کی گرفتاری پر ایس ایچ او ملک محمد اعجاز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں