آم کی برآمدات کا شیڈول تبدیلی، یکم جون سے آغاز ہوگا

 آم کی برآمدات کا شیڈول تبدیلی، یکم جون سے آغاز ہوگا

آم کی برآمدات کا شیڈول تبدیلی، یکم جون سے آغاز ہوگاموسمی تبدیلیوں اور پیداوار میں تاخیر کے پیشِ نظر آم کی برآمدات تاخیر کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سے آم کی برآمدات کے شیڈول تبدیلی،اب یکم جون 2026 سے آغاز ہوگا،موسمی تبدیلیوں اور پیداوار میں تاخیر کے پیشِ نظر آم کی برآمدات تاخیر کی گئی ہے ،ڈائریکٹر پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ بورڈ کمپنی وزارتِ تجارت چوہدری شعیب احمد بسرا نے روزنامہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ برآمدی تاریخ میں اس توسیع کا مقصد آم کو مکمل طور پر قدرتی طریقے سے پکنے کا موقع دینا ہے تاکہ عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کا پھل فراہم کیا جا سکے ۔

ان کے مطابق قبل از وقت برآمد سے آم کے ذائقے اور معیار پر منفی اثرات مرتب ہوتے تھے ، جس سے برآمدی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ رہتا تھاوزارتِ تجارت پاکستان کے مطابق یہ فیصلہ برآمدی پالیسی آرڈر 2022 کے شیڈول-II کے تحت قائم کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً برآمد کنندگان اور تاجروں کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا۔ اسٹیک ہولڈرز نے موسمی حالات، درجہ حرارت میں تبدیلی اور پیداوار میں تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے برآمدی شیڈول میں ردوبدل کی درخواست کی تھی۔وزرات تجارت کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ برآمدات سے متعلق دیگر تمام شرائط بدستور نافذ رہیں گی،جن میں معیار کی جانچ، جدید پیکنگ، فیومیگیشن اور کسٹمز کلیئرنس کے تقاضے شامل ہیں، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں