سیلابی صورتحال میں قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق
سیلابی صورتحال میں قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق نہر کے پشتوں کو مضبوط کروانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ سامنے نہیں آیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث نہر لوئیر جہلم اورراجباہوں کے سینکڑوں مقامات پر انتہائی کمزور اورخستہ حال پشتے بڑھتے ہوئے زمینی کٹاؤ کے ساتھ ساتھ دریائی کٹاؤ کی وجہ آئندہ سیلابی صورتحال میں قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے اس کے باوجود ایک عرصہ سے نہر کے پشتوں کو مضبوط کروانے کیلئے مقامی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ سامنے نہیں آیا ،چند ایک مقامات پر پلوں کے قریب پشتے مضبوط کئے گئے مگر ان میں بھی مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ بیسیوں مقامات پر زمینی کٹاؤ بڑھنے سے قریبی آبادیوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کو خطرات در پیش ہیں،یہی نہیں کسی بھی نا گہانی صورتحال میں کوئی منصوبہ بندی نہیں،اس کے ساتھ ساتھ دریائے جہلم کے کنارے آباد درجنوں دیہات کے عوام بھی دریائی کٹاؤ کی وجہ سے تشویش کا شکار ہیں انہوں نے ارباب اختیار کوفوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔