بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن 1 بھاگٹانوالہ عاطف لطیف نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او عاطف لطیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک 27 جنوبی میں چیکنگ کے دوران عبدالغفار نامی شخص کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ موقع پر ہی بجلی کنکشن منقطع کر کے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔