مجموعی طور پر 223 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار

مجموعی طور پر 223 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار

مجموعی طور پر 223 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار اے کیٹیگری کے 13، بی کے 106 اور 104 عادی مجرمان پابند سلاسل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 223 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کر لیاگیا، گرفتار مجرمان میں سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 13، بی کیٹیگری کے 106 اور 104 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اشتہاری مجرمان کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں