منشیات فروش میاں بیوی کو20، 20 سال قید 16 لاکھ جرمانہ
منشیات فروش میاں بیوی کو20، 20 سال قید 16 لاکھ جرمانہ چھاپہ مار کر 10 کلو600 گرام چرس فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کو20، 20 سال قیدبا مشقت اور 16 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے گزشتہ سال آصف اور اسکی بیوی علیشہ کو چھاپہ مار کر ان کے قبضہ سے 10 کلو600 گرام چرس فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر معزز عدالت نے دونوں کو20، 20 سال قیدبامشقت اور 8،8 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے ، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔