ڈاکو گن پوائنٹ پر پچیس ہزار نقد و قیمتی موبائل لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر پچیس ہزار نقد و قیمتی موبائل لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر پچیس ہزار نقد و قیمتی موبائل لے گئے عزیز کالونی سے ڈیرہ جات سے 14لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران للیانی کے قریب نوید احمد سے تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقد و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ،88پھاٹک کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے نکاش سے بھی نقدی چھین لی ،جبکہ 56جنوبی کے شاہ میر،مہر کالونی کے غلام عباس،جلہ مخدوم کے عبدالرحمان،بلاک نمبر27کے اظہر احمد کے گھروں سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان، نقدی وغیرہ ،پرانا بھلوال سے علی حمزہ ،عزیز کالونی سے عامر ریاض کے ڈیرہ جات سے 14لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی،55شمالی کے زیب نواز،113شمالی کے محمد طارق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں