بینکوں اور جوڈیشل کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات چیک
بینکوں اور جوڈیشل کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات چیک سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پرایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ میں موجود بینکس اور جوڈیشل کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی، پولیس افسران نے سکیورٹی گارڈز اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے اسلحہ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ کنڈیشن کو چیک کیا۔ بینکوں اور عدالتوں میں آنے والے ہر شہری کی مکمل تلاشی اور شناخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔اس حوالے سے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔