موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی مکھیاں مچھر حد سے زیادہ نکل آئے

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی مکھیاں مچھر حد سے زیادہ نکل آئے

قے اور اسہال کی بیماریاں بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، ڈاکٹر نعمان خالد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مکھیاں مچھر حد سے زیادہ نکل آئے جس کی وجہ سے قے اور اسہال کی بیماریاں بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں احتیاط کر کے ان بیماریوں سے بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف ماہر امراض ہے بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی العباس ہسپتال والے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مکھیوں اور مچھروں کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس سے بچنے کے لیے تھوڑی سی احتیاط کی جائے تو بچے ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جبکہ غیر معیاری اشیاء کا استعمال بھی بچوں میں مختلف بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔

ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ رات کے اوقات میں سوتے وقت مچھروں سے بچاو  کے انتظامات کر کے بچوں کو سلایا جائے اسی طرح قے اور پیچس سے بچاو  کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور کوشش کریں کہ بچے بازاری چیزیں استعمال نہ کریں ڈاکٹر نعمان خالد قریشی کا کہنا ہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لیے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لائیں تاکہ بیماریوں سے بچے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں