دنیا بھر میں مختلف فتنے پروان چڑھ رہے،جمعیت اہل حدیث

 دنیا بھر میں مختلف فتنے پروان چڑھ رہے،جمعیت اہل حدیث

فتنوں کو روکنے کے لیے علماکرام کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ، سمینار سے خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موجودہ دور میں ہر شخص کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دین اسلام کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کرے ان حالات میں علما کرام پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیوں کہ اس وقت دنیا بھر میں مختلف فتنے پروان چڑھ رہے ہیں جن کو روکنے کے لیے علماء کرام کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام اراکین شوریٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی سرگودھا عرفان اللہ ثنائی ناظم مرکزیہ سٹی سرگودھا میاں طاہر محمود ناظم مالیات مذہبی و سیاسی امور مرکزیہ سٹی سرگودھا حاجی سعید اختر کوہلی اہل حدیث یوتھ فورس سٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری عبداللہ انصاری اہل حدیث یوتھ فورس سٹی سرگودھا کے صدر قاری عمران ربانی مفتی عمر فاروق عبدالجبار سلفی مولانا مزمل مفتی سمیع اللہ شاہد مولانا عدنان شہزاد سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا کی بیدار اور متحرک جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس دین اسلام کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فور سرگودھا سٹی کی کارکردگی پر انہیں مرکز کی جانب سے نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی خدمات کے صلہ میں انہیں مختلف اداروں کی جانب سے اعزازات سے بھی نوازا جا رہا ہے جو یقیناً ہمارے لیے فخر کا باعث ہے انشاء اللہ ہماری تنظیم سرگودھا میں دین اسلام کے ساتھ ساتھ انسانیت کی فلاح کے لیے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے انسانیت کا بھلا ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں