کاشتکاروں کے نئی فصل کی بوائی کیلئے اقدامات شروع
بڑھتی ہوئی قیمتیں بالخصوص چھوٹے کسانوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گندم کی گہائی کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں نے نئی فصل کی بوائی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، زمینوں کو پختہ کر کے گوڈی کی جا رہی ہے ، مختلف اجناس کے بیج مارکیٹ میں وافر مقدار میں تو موجود ہیں مگر بڑھتی ہوئی قیمتیں بالخصوص چھوٹے کسانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نئی فصلوں کی بوائی کے لئے بیج اور کھاد کی عدم فراہمی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے باعث مشکلات درپیش ہیں، اورگزرتے دن کے ساتھ پیدواری ہدف نیچے ہی جا رہا ہے ، حکومت کو اس حوالے سے فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔