ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید کا مولا بخش زچہ بچہ ہسپتال کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی محترمہ ارم حامد حمید نے مولا بخش زچہ بچہ ہسپتال کا وزٹ کیا۔
سرگودھا ڈویژن کے سب سے بڑے گورنمنٹ مولا بخش گائنی زچہ بچہ ہسپتال کے وزٹ کے دوران ارم حامد نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وارڑز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر مریضوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مولا بخش ہسپتال وزٹ کے دوران ارم حامد نے بلڈ بنک بچوں کی نرسری میڈیسن اسٹور پر ادویات کی دستیابی پر ڈاکٹرز اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیز کی کمی کو پورا کیا جا? تاکہ مریضوں کے علاج میں بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔وزٹ کے اختتام پر محترمہ ارم حامد حمید نے ہسپتال کی مجموعی انتظامات اورکارکردگی پر ڈاکٹر و سٹاف کو شاباش دی۔