ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے تعاون سے آگاہی سیشن کا شیڈول جاری

 ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے تعاون سے آگاہی سیشن کا شیڈول جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک آفتاب اعوان نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے۔۔۔

 ضلع سرگودہا کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز میں وزیر اعلیٰ انیشٹیو کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد آج 29 اپریل سے کیا جارہاہے جس میں محکمہ کے آفیسرز تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے متعلق آگاہی لیکچر دینگے اور متعلقہ ڈاکومنٹری بھی دکھائی جائیگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودہا کے تعاون سے آگاہی سیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں