نہم جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب
بھلوال(نمائندہ دنیا)مقامی کالج بھلوال کے زیر اہتمام نہم جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں طلباء کو تعریفی شیلڈز اور نقد انعامات دیئے گئے تفصیلات کے مطابق مختلف سکولز کے طلبہ طالبات کو 500یااس سے زیادہ نمبر لینے والوں کو شیلڈزاور نقدانعام 25000 روپے اور مفت سکالر شپ دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سردار آصف\'نعیم حیدر پنجوتھا،چوہدری میسر احمد گجرتھے تقریب میں شرکت پر پرنسپل پائینیر کالج میڈم انم نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔