آبادی اور وسائل کے توازن کو برقرار رکھنا ناگزیر ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

 آبادی اور وسائل کے توازن  کو برقرار رکھنا ناگزیر ،ڈسٹرکٹ  پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کے توازن کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے اس سلسلہ میں شرح آبادی کو کم ازکم سطح پر رکھ کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے محکمہ صحت و آبادی ضلع بھکر کے زیر اہتمام چیف منسٹر پاپولیشن منیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بھکر میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی اور اس سے پیدا ہونیوالے مسائل بارے آگاہی عام کرنے کیلئے اور اس ضمن میں طلباء و طالبات کا تعاون حاصل کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مرید اصغر خان،پروفیسر تاج محمد اور محمد رمضان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری کیساتھ سے ملک کی بڑھتی آبادی بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف صوبہ پنجاب کے محدود وسائل کے مقابلے میں آبادی کے بڑھنے کی شرح 2.53 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے آبادی کے بڑھتے ہوئے اس رجحان کی بدولت معاشرے میں تیزی سے غربت پھیل رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں