پی پی 83خوشاب ،کاغذات جمع کرانیکا سلسلہ جاری

 پی پی 83خوشاب ،کاغذات جمع کرانیکا سلسلہ جاری

(ن) لیگ کے غوث محمد نیازی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر ائے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83خوشاب تھری میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے دوسرے روز بھی کا غذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری رہا ، منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سابق ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے ریٹرننگ آفیسر عبدا ﷲ خان کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر ائے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ(ن) جوہر آباد سٹی کے نائب صدر فہد مشتاق سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھے۔

ذارئع کے مطابق اس نشست کیلئے قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان کے فرزند ملک سعد بشیر اعوان ، سردار ظفر عباس خان بلوچ اور عمران ایڈووکیٹ آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے واضح رہے کہ اس نشست کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد رضا گجر پہلے ہی اپنے کاغذات جمع کرا چکے ہیں ہیں ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ حلقہ پی پی83خوشاب تھری کی اس نشست کیلئے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) سمیت کسی بھی جماعت نے کسی امیدوار کو حسب ضابطہ پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں