خوشاب یونیورسٹی آف انجینئر کی منظوری چند ہفتوں میں متوقع

خوشاب یونیورسٹی آف انجینئر کی منظوری چند ہفتوں میں متوقع

منصوبہ انتہائی ایڈوانس مرحلے میں داخل ہو چکا ، جدیدتعلیم ضروری ،اٹارنی جنرل

خوشاب(نمائندہ دُنیا) اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے اعلان کیا ہے کہ خوشاب یونیورسٹی آف انجینئر سائنسزاور ٹیکنالوجی کی منظوری چند ہفتوں میں متوقع ہے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے منصوبہ انتہائی ایڈوانس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ان شا اﷲ آئندہ چند ہفتوں میں اس کی منظوری مکمل کروا دی جائے گی۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران اُنھوں نے بتایا کہ خوشاب کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اعلی تعلیم کے منصوبے میری ترجیح ہیں۔

تا کہ ضلع خوشاب کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید علوم سے بہرہ مند ہو کر اپنے خاندان اور اپنے ملک کے لیے بہتر روزگار حاصل کر سکیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنا نام اور مقام بنا سکیں۔پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے اور زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے اور معیشت کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کے لیے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید سائنسی علوم کی تعلیم ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں