7ارب رکی لاگت سے 1400کھالہ جات کی پختگی کا عمل جاری

 7ارب رکی لاگت سے 1400کھالہ جات کی پختگی کا عمل جاری

پروگرام کے تحت زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے زراعت میں پانی کے مؤثر استعمال کے پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 1400 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی اور 1000 لیزر لینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کا عمل جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع رحیم یار خان کے کوٹے کے تحت لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب ٹریننگ ہال ان سروس ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک فاروق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کسان دوست پالیسیوں کے تحت زرعی شعبے کی ترقی’ پانی کے مؤثر استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیزر لینڈ لیولنگ جیسے منصوبے زمین کی ہمواری’ پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک سعدی احمد نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا اور کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں