مڈھ رانجھا میں بھٹوں پر اینٹوں کے ریٹ کنٹرول نہ ہوسکے

مڈھ رانجھا میں بھٹوں پر اینٹوں کے ریٹ کنٹرول نہ ہوسکے

اینٹوں کی مہنگے داموں بدستور فروخت جاری، شہری شدید پریشان

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا اور گردو نواح میں بھٹوں پر اینٹوں کے ریٹ کنٹرول نہ ہوسکے ،اینٹوں کی مہنگے داموں بدستور فروخت جاری، شہری شدید پریشان۔ مڈھ رانجھا اور گردونواح کے علاقہ میں قائم بھٹہ خشت پراینٹوں کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ19ہزارروپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ خریدار کو اینٹوں کے کرایہ کی قیمت الگ سے ادا کرنا پڑتی ہے ۔اینٹ کی قیمت کنٹرول نہ ہونے اوربھٹہ مالکا ن کی من مانیوں کی وجہ سے عام شہری کو مکان کی تعمیرکے اینٹیں خریدنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر اینٹوں کی فروخت پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں