میانوالی میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا باضابطہ افتتاح

 میانوالی میں عالمی ہفتہ برائے  حفاظتی ٹیکہ جات کا باضابطہ افتتاح

میانوالی (نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے ضلع میانوالی میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، یونیسف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں کاشف علی نے کہا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا بنیادی مقصد عوام میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے بچوں کو پولیو، خسرہ، نمونیا، ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچانے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں