امن کے لئے پاکستانی کوششیں انتہائی قابل ستائش ، ماہرین
امن کے لئے پاکستانی کوششیں انتہائی قابل ستائش ، ماہرین پاکستان کا امن پسندی کے فروغ کے حوالہ سے روشن چہرہ دنیا کے سامنے آیا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس تھل یونیورسٹی بھکر کے زیر اہتمام،،پاکستان کی عالمی امن کے لئے سفارتی اور اسٹریٹجک کوششوں،، کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں شرکاء سے ملکی و غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیا سیمنار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی تھے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی زیر سرپرستی خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار سے ترکیہ سے معروف ماہر پروفیسر ڈاکٹر زلیحہ الکن، بہاولدین زکریہ یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹکل سائنس میں دفاعی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد حسین بخاری، نائجریا یونیورسٹی سے ڈاکٹر کبیرو ابراہیم، یونیورسٹی آف اوٹارا ملائشیا سے ڈاکٹر وقار احمد انصاری، تہران یونیورسٹی سے ڈاکٹر حسن رضا نقوی نے خطاب کیا ملکی و غیر ملکی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ جنگ کے دوران پاکستان نے جس انداز میں سفارتی اور اسٹریٹجک کوشش کئیں وہ کسی ایک خطے کے امن کے لیئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیئے ہیں جو کہ انتہائی قابل ستائش ہیں مقررین کا کہنا تھا کے پاکستان کی ان کوششوں کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کا امن پسندی کے فروغ کے حوالہ سے ایک روشن چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے ۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے کہا کہ حالات حاضرہ کے اعتبار سے سمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے اور تھل یونیورسٹی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوانوں اس امر سے آگاہ ہوں کے پاکستان نے ایران و امریکہ کشیدگی کے دوران جس مؤثر انداز میں بطور ثالث کردارادا کیا ہے ۔وہ اقوام عالم تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے گی۔وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کا کہنا تھا کے ایران امریکہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا روشن کردار قابل ستائش ہے اور دنیا کو ان کوششوں کی بدولت علم ہوا کے پاکستان دنیا کے امن کے لئے کس قدر سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتا ہے ۔