گندم کی کٹائی جاری ، خریداری کے لیے حکومتی اعلانات صرف بیانات تک محدود

 گندم کی کٹائی جاری ، خریداری کے لیے  حکومتی اعلانات صرف بیانات تک محدود

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی میں گندم کی کٹائی جاری مگر خریداری کے لیے حکومتی اعلانات صرف بیانات تک محدود اور محکمہ خوراک سلانوالی سنٹر قصبہ شاہ نکڈر سنٹر قصبہ سوبھاگہ سنٹر کے دفاتر میں ہو کا عالم گندم کے کاشتکار خوار ہونے لگے اور محکمہ خوراک کے مراکز بر خریداری کا عمل شروع نہ ہو سکا۔۔۔۔

اور خصوصاً چھوٹے کاشتکار آڑھتیوں کو سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے جب ہمارے نمائندہ نے گندم خریداری کے حوالہ سے محکمہ خوراک سرگودھا کے ارباب اختیار سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کی گندم کی خریداری کے حوالہ سے ابھی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی خصوصاً تحصیل ہیڈ کوارٹرز سمیت چھوٹے شہروں کے فوڈ سنٹر تاحال خریداری کے حوالہ سے حکومتی پالیسی اور احکامات کے منتظر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں