ٹھیکیدار کام چھوڑکر فرار علاقہ زبوں حالی کا شکار سڑک سے گزرنامحال ہوگیا

ٹھیکیدار کام چھوڑکر فرار علاقہ زبوں حالی کا شکار سڑک سے گزرنامحال ہوگیا

زیادہ تر محنت کش پیشہ اور متوسط طبقہ رہائش پذیر ،سڑک سے ملحقہ ٹوٹی پھوٹی گلیاںعذاب بن گئیں ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ، بڑے بڑے گڑھے بدستور قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مجاہد کالونی اور نیو ملت پارک کے ہزاروں مکین انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے حال ہی میں سیوریج لائنیں ڈالی گئیں، مگر ٹھیکیدار سڑک بنائے بغیر غائب ہو گیا، جسکی وجہ سے مجاہد کالونی اور نیو ملت پارک کی درمیانی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوکر نہ صرف حادثات کا سبب بنی ہوئی ہے بلکہ اس سڑک سے گزرنا تک محال ہو کررہ گیا ہے جبکہ زیادہ تر محنت پیشہ اور متوسط طبقہ رہائش پذیر ہے ، اس سڑک سے ملحقہ ٹوٹی پھوٹی گلیاں، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے ،سڑکوں گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے بدستور قائم ہیں جس کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام مزید بگڑچکا ہے ،حالیہ بارش کا پانی دو روز بعد بھی سڑک پر کھڑا انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑھا رہا ہے جس پر اہل علاقہ نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس علاقے کا دورہ کریں اور بنیادی مسائل کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں