زمین کے تنازعہ پر سب انسپکٹر کی زمیندار کو گالیاں ، دھمکیاں

 زمین کے تنازعہ پر سب انسپکٹر  کی زمیندار کو گالیاں ، دھمکیاں

شاہ پور صدر(نامہ نگار) قریبی قصبہ بکھر بار میں زمین کے تنازعہ پر حاضر سروس سب انسپکٹر پنجاب پولیس خالق داد نے پستول سے مسلح ہو کر اپنے بیٹے علی حسن مسلح کلاشنکوف کے ہمراہ ایک زمیندار محمد عمران کو زبردستی روک لیا ۔

اس کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور پستول و کلاشنکوف لہراتے ہوئے اسے قتل کی دھمکیاں دیں ، محمد عمران نے وقوعہ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ، جس خالقداد کو سادہ لباس میں پستول لہراتے ہوئے محمد عمران کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اہل دیہہ کے اکٹھا ہونے پر دونوں باپ بیٹا فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے محمد عمران کی رپورٹ پر سب انسپکٹر خالق داد اور ان کے صاحبزادے علی حسن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں