’’لرن ٹو ارن پروگرام‘‘ کے سلسلے میں ایک تقریب

’’لرن ٹو ارن پروگرام‘‘ کے سلسلے میں ایک تقریب

شاہ پور صدر(نامہ نگار) سپیرئیر کالج شاہ پور صدر میں میں \"لرن ٹو ارن پروگرام\" کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی میڈم سمیعہ راجہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی شاہپورصدر تھیں۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت، لگن اور جدید مہارتیں سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل سپیریئر کالج اے ڈی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریب کا مقصد طلبہ و طالبات میں خود انحصاری، ہنر مندی اور عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ’’لرن ٹو ارن پروگرام‘‘ نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی طور پر خود کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں