بس کنڈکٹر کی ہوسٹس سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی کمپنی کے بس کنڈکٹر کی دوسری کمپنی کی بس ہوسٹس سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بھکر سے لاہور جانے والی بس جھال چکیاں کے قریب ایک ہوٹل پر آکر کھڑی ہوئی، توبس کے مسافر کھانا کھانے ہوٹل پر چلے گئے جبکہ بس ہوسٹس دیکھ بھال کیلئے بس میں رک گئی ۔ ا س دوران دوسری نجی کمپنی کے بس کنڈکٹر منظور حسین نے بس ہوسٹس(ف) کو اکیلا دیکھ کراس سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی ، بس ہوسٹس کی مزاحمت پر ملزم نے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے ، بس ہوسٹس کے شور مچانے پر ملزم دیگر مسافروں کو آتا دیکھ کر فرار ہو گیا، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے بس ہوسٹس فوزیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔