شادی ایکٹ کے تحت دولہے کا بھائی گرفتار

شادی ایکٹ کے تحت  دولہے کا بھائی گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کا چھاپہ، دولہے کا بھائی اور گلوکار دھر لئے گئے ۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کوٹلہ کالونی میلہ میں ایک نوجوان کی رسم مہندی میں ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو دولہا اور دیگر شرکاء بھاگ نکلے۔ تاہم دولہے کا بھائی ندیم، گلوکاروں اعجاز حسیناور رستم علی کو قابو کر کے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں