یومِ مزدور پر سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب

یومِ مزدور پر سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب

یومِ مزدور پر سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب سہولیات، معقول اجرت اور انشورنس کی فراہمی یقینی بنائیں شرکا کا خطاب

موچھ (نمائندہ دنیا)یومِ مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال مکڑوال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کان کنوں کی خدمات، قربانیوں اور انہیں درپیش سنگین مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے چیئرمین را سعید خٹک تھے ۔ دیگر معزز شرکاء میں صوبائی وائس پریزیڈنٹ حاجی مصور حسین شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہد اقبال ملاخیل،کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب محمد اسد کی ہدایات پر پرنسپل ندیم احمدربنواز صاحب لیبر آفیسرضلع میانوالی، اور ایم سی ایل کے کوآرڈینیشن آفیسر ریاض احمد خان سمیت مزدور رہنماؤں اور کان کنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے را سعید خٹک نے کہا کہ مزدور ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کان کن زمین کی گہرائیوں میں اتر کر ملک کی ترقی کا ایندھن تو نکالتے ہیں، لیکن خود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔مائنز کا کام انتہائی خطرناک ہے جہاں مزدور ہر وقت گیس دھماکوں اور حادثات کی زد میں رہتے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے مزدوروں کو جدید حفاظتی آلات، بہتر طبی سہولیات، معقول اجرت اور انشورنس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں