کندیاں لینڈ ریکارڈسسٹم ڈیجیٹل، مگر سائلین سہولیات سے محروم
کندیاں لینڈ ریکارڈسسٹم ڈیجیٹل، مگر سائلین سہولیات سے محروم آن لائن سسٹم بحال ہونے کے باوجود اراضی سنٹر پرسہولیات کی شدید کمی
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں لینڈ ریکارڈسسٹم ڈیجیٹل، مگر سائلین سہولیات سے محروم، عوام کو شدید مشکلات کا سامناکندیاں میں حکومت پنجاب کی جانب سے لینڈ ریکارڈ سسٹم کو ڈیجیٹل کیے جانے کے بعد شہریوں کو فرد جائیداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے موضع پکہ کے لیے آن لائن سسٹم بحال ہونے کے باوجود اراضی سنٹر پر بنیادی سہولیات کی شدید کمی پائی جا رہی ۔موضع پکہ کے لینڈ ریکارڈ سنٹر کی عمارت ناکافی قرار دی جا رہی ہے جہاں نہ مناسب فرنیچر موجود ہے نہ پانی کی سہولت ہے جبکہ جگہ کی کمی کے باعث سائلین گلی میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب موضع کچہ کے شہری بھی فرد جائیداد کے حصول کے لیے کندیاں میونسپل کمیٹی میں واقع اراضی سنٹر آنے پر مجبور ہیں جس سے انہیں لمبی مسافت، اضافی کرایہ اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر موضع کچہ کے لیے بھی مقامی سطح پر سہولت فراہم کر دی جائے تو نہ صرف ان کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں موجود اراضی سنٹر کو مزید فعال بنایا جائے اور موضع پکہ کے پٹواریوں کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ ریکارڈ محفوظ رہے اور سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں