ہلال احمر تھیلیسیمیا سنٹر سرگودھا میں بلڈ ڈونیشن تقریب

ہلال احمر تھیلیسیمیا سنٹر سرگودھا میں بلڈ ڈونیشن تقریب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ہلال احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا سنٹر سرگودھا کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

جس میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران، طلبہ و طالبات، ڈونرز سوسائٹیز، محکمہ پولیس کے افسران اور تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔اس موقع پر عمران چدھڑ کی بلڈ ڈونیشن کیمپس کے حوالے سے خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی کاوشوں سے نہ صرف پولیس اہلکار بلکہ اقلیتی برادری کے افراد بھی بلڈ ڈونیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جو ایک مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے ۔شرکاء نے ہلال احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا سنٹر سرگودھا کے منظم نظام کو سراہا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے والدین کی ہمت و حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں بلڈ ڈونرز، سول سوسائٹی نمائندگان، انجمن تاجران، اور سنٹر کے عملے و ایگزیکٹو ممبران کو تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا۔مقررین نے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے اور ایسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی، تعاون اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں