ممکنہ فلڈ؛ انٹر ڈویژنل تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کمیٹیاں تشکیل

ممکنہ فلڈ؛ انٹر ڈویژنل تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کمیٹیاں تشکیل

ممکنہ فلڈ؛ انٹر ڈویژنل تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کمیٹیاں تشکیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم ان کمیٹیوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہنگامی صورتحال اور ممکنہ فلڈ سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل، مشینری و آلات سمیت دیگر مطلوبہ سامان کی دستیابی اور ڈیمانڈ کے معاملات کو شفاف بنانے اور چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر انٹر ڈویژنل تھرڈ پارتی ویلیڈیشن کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت نامہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم ان کمیٹیوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس، واسا/بلدیای ادارے کے نمائندے ممبران ہونگے ، اس ضمن میں کمشنر ز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ان کمیٹیوں کو ترجیح بنیادوں پر فعال کر کے ریلیف اور آپریشن میں استعمال ہونیوالے دستیاب وسائل/مشینری/آلات کا فوری جائزہ لے کر ان کی صورتحال اور مزید ڈیمانڈ کی تفصیلات 15جون تک بھجوانے کا کہا گیا ہے۔ ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال مشینری و آلات کی خریداری کے معاملات میں بے قاعدگیوں کے تناظر میں حکومت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا اور ضلعی افسران کو سخت چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں