ڈسپنسریوں کی حالت بہتر بنانے کا منصوبہ سست روی کا شکار

ڈسپنسریوں کی حالت بہتر بنانے کا منصوبہ سست روی کا شکار

ڈسپنسریوں کی حالت بہتر بنانے کا منصوبہ سست روی کا شکار ضلعی انتظامیہ کوئی کارروائی کر رہی نہ ہی ہیلتھ اتھارٹی حکام عملی اقدام اٹھا رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ناقص حکمت عملی اور متعلقہ شعبوں میں کوارڈی نیشن کے فقدان کی وجہ سے سرکاری میڈیکل ڈسپنسریوں کی حالت زار بہتر بنانے کا منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ہو کررہ گیا جس سے صورتحال مزید ابتر ہونے لگی ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ سرگودھا میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 15 میڈیکل ڈسپنسریاں جو کہ مقامی علاقہ مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے میں بری طرح ناکام چلی آ رہی ہیں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی منصوبہ شروع کیا تھاجس پر بعض ڈسپنسریوں کو ختم کرکے سٹاف کو قریبی ہیلتھ سنٹروں میں ضم کر دیا گیا تاہم بیشتر دور دراز علاقوں میں قائم ڈسپنسریاں بدستور قومی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہیں ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجودان ڈسپنسریوں کا مستقبل اور حالت زار بہتر بنانے کے حوالے سے ابھی تک ابتدائی امور کا تعین نہیں ہو سکا۔ اور بہتری کی سفارشات متعلقہ شعبوں کے مابین صرف مراسلت تک محدود ہیں،جس کی وجہ سے ان ڈسپنسریوں کی صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ،ہیلتھ ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ ہی ضلعی انتظامیہ کوئی کارروائی کر رہی ہے نہ ہی ہیلتھ اتھارٹی حکام کوئی عملی اقدام اٹھا رہے ہیں جس کی وجہ یہ ادھورا منصوبہ لگ بھگ ٹھپ ہو کرہ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں