دو اور شراب فروش گرفتار 120لٹر شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران دو اور شراب فروش قانون کی گرفت میں آ گئے۔
صدر پولیس جوہر آباد نے ایک شراب فروش کو شراب بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے 120لٹر شراب بر آمد کی جبکہ قائد آباد پولیس نے ایک شرب فروش کو 20لٹر شران لے کر جاتے ہوئے گرفتار کیا ، دونوں ملزمان کی خلاف کے خلاف امتناع منشیات ایکٹر کے تحت مقدمی درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔