فراڈیا اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ حاصل کر کے بینک سے 16 لاکھ لے گیا
فراڈیا اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ حاصل کر کے بینک سے 16 لاکھ لے گیانامعلوم شخص سے مدد لی تو 30 ہزار نکال کر باقی رقم خود لیکر فرار ،مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ضعیف پنشنر سے فراڈ نامعلوم فراڈیا اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ نمبر حاصل کر کے بینک اکاؤنٹ سے 16 لاکھ روپے کی رقم کا صفایا کر گیا تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 161 شمالی کے رہائشی ضعیف پینشنر محمد توفیق ولد حنیف خان جو کہ اے سی آفس سلانوالی میں بطور نائب قاصد ملازم رہے گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی گزشتہ روز نیشنل بینک برانچ سلانوالی سے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکالنے کیلئے آئے ان کے مطابق اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی جانکاری نہ تھی جس پر میں نے بینک کے باہر کھڑے ایک نامعلوم شخص کی مدد حاصل کی اور نامعلوم شخص نے مجھے 30 ہزار روپے نکال کر دے دیے اس کے چند دن بعد میں یو بی ایل برانچ قصبہ شاہ نکڈر اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لیے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ تمہارا اکاؤنٹ خالی ہے اور تمہارا کارڈ بھی تبدیل ہو گیا ہے اور نامعلوم شخص نے میرا کوڈ حاصل کیا اور پھر اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کروا کے میرے اکاؤنٹ سے میری 16 لاکھ روپے کی جمع پونجی نکلوا لی اور مجھ غریب کو کنگال کر دیا سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم فراڈیے کے خلاف زیر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔