کندیاں:گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کاؤنسلنگ سنٹر کا افتتاح
کندیاں (نمائندہ دنیا )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کندیاں میں طالبات کی رہنمائی اور ذہنی معاونت کے لیے کاؤنسلنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ سنٹر میڈم نازیہ ناہید کندی کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے ، جو کالج فیکلٹی کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ کلینیکل سائیکالوجسٹ بھی ہیں۔
کالج انتظامیہ کے مطابق اس سنٹر کے قیام کا مقصد طالبات کو تعلیمی اور شخصی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کی بہتر شخصیت سازی میں مدد دینا ہے ۔کاؤنسلنگ سنٹر میں طالبات کو تعلیمی مسائل کے حل، شخصی رہنمائی، خود اعتمادی میں اضافہ اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کے حوالے سے معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا سکیں۔کالج انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سنٹر طالبات کی ذہنی، تعلیمی اور شخصی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے گا اور ان کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔