موسمی تبدیلی، مچھر،مکھیوں کی بہتات، بچوں میں اسہال

موسمی تبدیلی، مچھر،مکھیوں کی بہتات، بچوں میں اسہال

موسمی تبدیلی، مچھر،مکھیوں کی بہتات، بچوں میں اسہالرات کے وقت بچوں کیلئے مچھر دانی کا استعمال یقینی بنایا جائے : ڈاکٹر حفیظ الرحمان

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں اور مکھیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، جس کے باعث بچوں میں اسہال، قے اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ معروف معالج ڈاکٹر حفیظ الرحمان بلوچ نے والدین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب احتیاط کے ذریعے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے ، تاہم معمولی احتیاط سے ان امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت بچوں کے لیے مچھر دانی کا استعمال یقینی بنایا جائے ، جبکہ کھانے پینے کی اشیا کو ڈھانپ کر رکھا جائے تاکہ پیچش اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمان بلوچ نے والدین کو ہدایت کی کہ گلی محلوں میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اور کھلی اشیائے خورونوش بچوں کو کھانے سے گریز کرایا جائے تاکہ انہیں مختلف موسمی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں