نوسرباز شہری کا موبائل لے اڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 136شمالی کا رہائشی محمد حسنین اپنی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بھتیجی کی تیمارداری کیلئے آیا ہوا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ۔۔۔۔
میری والدہ بیمار ہے میں نے گھر فون کر کے کچھ چیزیں منگوانی ہیں جس پر مذکورہ شخص نے کال کیلئے اسے فون دیا جبکہ ملزم موبائل فون جس کی مالیت ساٹھ ہزار روپے تھی لیکر رفوچکر ہو گیا۔، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شروع کر دی۔