شہروں اور قصبات میں موسمی قصابوں کی یلغار
خوشاب(نمائندہ دنیا)عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی ضلعی صدر مقام جوہر آباد سمیت ضلع کے دیگر شہروں اور قصبات میں موسمی قصابوں کی یلغار کر دی۔
قصابوں نے جانوروں کو ذبحہ کرنے اور گوشت تیارکرنے کی بھاری فیسیں طے کرنے کے باوجود نخرے دکھانے کی روائت نہیں چھوڑی، شہری قبانی کے جانوروں کو ذبحہ کرانے کیلئے بدستور انکی منت سماجت کرنے پر مجبو رہیں دوسری جانب چھریاں ٹوکے تیز کرنے والوں نے شہریوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کر دیں۔ جبکہ تکے اور کباب بنانیوالی چھوٹی بھٹیوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے منافع خوروں نے کوئلے کی قیمت میں بھی فی کلو 10روپے اضافہ کر دیا ہے ۔ ان تمام دشواریوں کے باوجود شہریوں میں سنت ابراہمی ادا کرنے کا خروش کم نہیں ہو ا اور وہ اپنے جاوروں کی قربانیاں دینیت میں پر عزم نظر آتے ہیں ۔