عید فیسٹیول 26 مئی کی رات تک جاری رہے گا

 عید فیسٹیول 26 مئی کی رات تک جاری رہے گا

عید فیسٹیول 26 مئی کی رات تک جاری رہے گابچوں اور فیملیز کے لیے تفریحی پروگراموں اور خوبصورت انتظامات کا اہتمام

بھیرہ(نامہ نگار) عوام کو تفریحی سہولیات اور عید کی خوشیوں سے بھرپور ماحول فراہم کرنے کے لیے سہولت بازار بھیرہ میں عید فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے ، جو 26 مئی کی رات تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں شہریوں خصوصاً بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور رنگا رنگ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے تحصیل بھیرہ کے شہریوں کو عید فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میں بچوں اور فیملیز کے لیے مختلف دلچسپ سرگرمیوں، تفریحی پروگراموں اور خوبصورت انتظامات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ فیسٹیول میں بچوں کے جھولے ، فوڈ اسٹالز، فیملی انٹرٹینمنٹ، روشنیوں کی خوبصورت سجاوٹ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کے دوران صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے عید فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں