مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، غوث محمد نیازی

مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، غوث محمد نیازی

مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، غوث محمد نیازی تمام قومی قوتیں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں

خوشاب(نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے ریلوے کراسنگ چمن کے قریب شٹل ٹرین میں ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ اس کھلی دہشت گردی کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے لیکن ایسی مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہو کر کھڑی ہے ، ڈاکٹر غوث نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، سیکیورٹی ادارے اور تمام قومی قوتیں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔انشاء اﷲ مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کے خاتمہ ، اور دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کو نکیل ڈالنے اور وطن عزیز میں پائیدا رامن کے قیام کیلئے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں