دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل

 دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل

دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل شہریوں کو پابند جا رہاہے آلائشیں فراہم کردہ شاپنگ بیگز میں محفوظ رکھیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کی چھٹیوں کے دوران ضلع بھر میں نافذ کی گئی دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے شہریوں کو پابند جا رہاہے کہ قربانی کی آلائشیں فراہم کردہ شاپنگ بیگز میں محفوظ رکھیں تاکہ عملہ گھر گھر سے انہیں اکٹھا کر سکے ۔ اسی طرح سری پائے بھوننے ، کھلے مقامات پر باقیات جلانے اور ماحول آلودہ کرنے والی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پی اے ایف ایئر بیس مصحف کی حدود اور نو فلائنگ زون ایریاز میں کبوتر بازی، ڈرون اڑانے ، لائٹنگ اور دیگر ممنوعہ سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلع بھر میں عارضی جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پارکوں میں لگے جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کئے گئے ہیں۔ قبرستانوں، عیدگاہوں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات کی خصوصی صفائی کروائی جا رہی ہے جبکہ عید کے اجتماعات کے مقامات پر جراثیم کش اسپرے اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔ اجتماعی قربانی کے مقامات کو فوری دھلائی اور سینیٹائزیشن کے عمل سے گزارنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں