نوسرباز خواتین نے شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

 نوسرباز خواتین نے شہری کو  جمع پونجی سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 115جنوبی کا محمد گلزار سامان فروخت کر کے رکشہ پر سوار ہو کر واپس گھر جا رہا تھا کہ رکشہ میں ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی خاتون نے اچانک الٹیاں کرنے کا ڈرامہ کیا۔

جس پر اس کیساتھ آئی خواتین نے موقع بچاکر اس کی جیب سے 1لاکھ 15ہزار روپے نکال لئے اور راستے میں ہی اتر کررفوچکر ہو گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں