بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
کوئی تنظیم ’ ادارہ یا شخص اجازت کے بغیر قربانی کے جانور کی کھالیں اکٹھی کرے توا س کیخلاف ضابطے کی سخت کاروائی کی جائے ،چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں ٹیمیں عید الاضحی کے ایام میں متحرک رہیں گی اور غیر قانونی وبلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کو فور ی طور پر گرفتار کر یں گی،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی خفیہ اور اعلانیہ چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی تنظیم ’ ادارہ یا شخص اجازت کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے پائے جانے پر ا ن کے خلاف ضابطے کی سخت کاروائی کی جائے۔ اس مقصد کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں جو عید الاضحی کے ایام میں متحرک رہیں گی اور غیر قانونی وبلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کی گرفتاریاں کرائیں گی۔