بغیر اجازت والی بال میچ ، آرگنائزر کیخلاف مقدمہ

بغیر اجازت والی بال میچ ، آرگنائزر کیخلاف مقدمہ

بغیر اجازت والی بال میچ ، آرگنائزر کیخلاف مقدمہ مبینہ طور پر ہلڑ بازی اور ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال بھی کیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تحصیل ساہیوال کے کاکا سیال سٹیڈیم میں مبینہ طور پر حکومت کی اجازت کے بغیر والی بال میچ کے انعقاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق میچ کے آرگنائزر مختار احمد نے سرکاری اجازت کے بغیر ایونٹ منعقد کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ہلڑ بازی اور ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لیا اور بعد ازاں متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں