گھر میں چوری، 9 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے

گھر میں چوری، 9 لاکھ روپے کے  طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے

سلانوالی (نمائندہ دنیا)شہر میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور گھر سے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے ۔

میونسپل کمیٹی سلانوالی کے سابق کونسلر اور انصاف ٹینٹ ہاؤس کے مالک محمد عرفان انصاری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ بلاک نمبر 1 سلانوالی کے رہائشی ہیں اور گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے ۔واپسی پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور گھر کی بالائی منزل کے ذریعے داخل ہوئے اور تقریباً دو تولہ سونے کے زیورات (مالیت 9 لاکھ روپے ) اور 10 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں